ہفتہ 7 فروری 2026 - 11:39
مسلمانوں کا مسجد کے ساتھ رابطہ ضروری: آیت الله حافظ ریاض نجفی

حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت الله حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن سے ہی اولاد کی تربیت والدین کی ذمہ داری ہے اور مسلمان کا مسجد کے ساتھ رابطہ ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت الله حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن سے ہی اولاد کی تربیت والدین کی ذمہ داری ہے اور مسلمان کا مسجد کے ساتھ رابطہ ضروری ہے۔ حکم قرآن ہے کہ یتیم مسکین کا خیال رکھو، ایک دوسرے کو روزمرہ استعمال کی چیزیں دو۔ انسان جب کسی تکلیف میں ہوتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ اسلام پر قائم رہتا ہے یا نہیں۔ قوم کو ہدایت اور ایمان پر برقرار رکھنے کی ہدایت ہے۔ اس قوم کے لیے جو ہدایت اور ایمان پر برقرار رکھے جس سے انسان میں شرک زیادہ ہو گا، اس میں ایمان کم ہوتا جائے گا۔ یہودی ظلم کرتے تھے، سود کھاتے اور اللہ کی راستے سے روکتے تھے جس سے اللہ نے منع کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیدا ہوتے ہی بچے کو پہلا لفظ اللہ سنایا جائے، اس کی اعلیٰ تربیت کی جائے، تربیت پر ہی اس کی باقی زندگی کا انحصار ہے۔ صحیح تربیت ہوگی تو اخلاق اچھا ہوگا، نماز، روزہ، حج، خمس و زکوٰة کا پابند ہوگا، ایمان مضبوط ہوگا؛ اس کے نیک اعمال قبول ہوں گے۔

انہوں نے کہا کسی سے قرض لیں تو وعدے کے مطابق واپس بھی کریں، اگر تاخیر کرے گا تو گنہگار ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمان کے ساتھ یقین بھی ضروری ہے جس کی کئی قسمیں ہیں: عین الیقین یہ ہے کہ انسان کسی کام کو اپنی انکھوں سے دیکھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha